انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں کے باعث چین کے صدر نے پاکستان کا دورہ ملتوی کر دیا۔

دھرنوں سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے:خواجہ آصف
18 ستمبر 2014 (21:03)
0

وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ جاری دھرنوں سے ملک کو ناقابل تلافی مالی نقصان ہورہا ہے۔
پارلیمنٹ ہاوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کے صدر نے بھارت کے دورے کے دوران تقریبا سو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے کئے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ چین کے صدر نے پاکستان کا دورہ بھی کرنا تھا اور پاکستان میں توانائی اور بنیادی ڈھانچے سمیت مختلف منصوبوں میں تقریبا چونتیس ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کئے جانے کی توقع تھی۔
انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں کے باعث چین کے صدر نے پاکستان کا دورہ ملتوی کر دیا۔