سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی امدادی کارروائیاں جاری
18 ستمبر 2014 (20:58)
0

پاک فضائیہ ملک کے سیلاب زدہ علاقوں میں تیزی سے امدادی کارروائیاں کررہی ہے ۔
پاک فضائیہ نے جمعرات کو ایک سی ون تھرٹی طیارہ کے ذریعے آٹا، چاول، دالوں ، کجھوروں ، بسکٹس اور پینے کے صاف پانی سمیت بیس ٹن خشک راشن ملتان بھیجا۔
فضائیہ کے چھ ہیلی کاپٹروں کا ایک بیڑہ بھی جنوبی پنجاب میں امدادی کارروائیاں کررہا ہے ۔