بری فوج کے سربراہ نے ضرب عضب آپریشن میں تمام فوجی عہدیداروں کے غیر متزلزل عزم کی تعریف کی ہے ۔

حالت امن میں تربیت جنگ میں کامیابی کی ضمانت ہے:جنرل راحیل
18 ستمبر 2014 (20:47)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ضرب عضب آپریشن میں تمام فوجی عہدیداروں کے غیر متزلزل عزم کی تعریف کی ہے ۔
وہ جمعرات کو شنکیاری میں جسمانی طور پر چاق و چوبند ہونے اور ہر طرح کے حالات سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت بہتر بنانے سے متعلق CHAMPIONSHIPکی اختتامی تقریب میں فوجیوں سے خطاب کررہے تھے ۔
ایک فوجی کیلئے جسمانی طور پر چاق و چوبند رہنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے بری فوج کے سربراہ نے اس بات کا اعادہ کیاکہ حالت امن میں تربیت ، جنگ کے دوران کامیابی کی واحد ضمانت ہے ۔

اٹھارہ ٹیموں نے چیمپئن شپ میں حصہ لیا۔
بعد میں بری فوج کے سربراہ نے فاتح اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیموں کو بہترین کارکردگی پر ٹرافیاں اور بہترین انفرادی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو تمغے دیئے ۔