سپین اور عراق کے سفراء کی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات
18 ستمبر 2014 (20:41)
0

سپین کے سفیر JAVIER CORBAJOSA SANCHEZ اور عراق کے سفیر ڈاکٹر رشدی محمود ال انی نے جمعرات کو اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے سپیکرایاز صادق سے الگ الگ ملاقات کی اور پاکستان اور دونوں ملکوں کے درمیان پارلیمانی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔
سپین کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ دوستانہ تعلقات کو پارلیمانی اور اقتصادی تعاون اور لوگوں کے درمیان رابطوں کے ذریعے نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتاہے ۔
عراقی سفیر سے باتیں کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ پاکستان 'ہنر مند اور غیر ہنرمندافراد، ڈاکٹروں اور انجینئروں کو عراق بھیج کر وہاں کی ترقی میں حصہ ڈالنا چاہتا ہے ۔ اُنہوں نے عراقی سفیر سے کہا کہ وہ پاکستانی اور عراق کے تاجروں کے درمیان مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کے امکانات کا جائزہ لیں ۔