صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں اصلاحات کیلئے تجاویز اور سفارشات پیش کرنے کیلئے پارلیمنٹ اصل فورم ہے۔

تحریک انصاف اورعوامی تحریک کی قیادت پرسیاسی مسئلے کومذاکرات کے ذریعے حل کریں: اعجاز الحق
18 ستمبر 2014 (15:25)
0

پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی قیادت پر زور دیا کہ وہ سیاسی مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔

پارلیمنٹ ہاوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں اصلاحات کیلئے تجاویز اور سفارشات پیش کرنے کیلئے پارلیمنٹ اصل فورم ہے۔


انہوں نے پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک پر زور دیا کہ وہ جمہوریت اور اداروں کی مضبوطی کیلئے کام کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ منتخب نمائندوںکی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے حلقوں میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کریں۔


انہوں نے تحریک انصاف اور عوامی تحریک پر زور دیا کہ وہ اپنے غیرآئینی مطالبات سے دستبردار ہو جائیں۔