صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کے صدر نے بھارت کے دورے کے دوران تقریبا سو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے کئے ہیں۔

دھرنےملک کوناکامی تلافی مالی نقصان پہنچارہےہیں:خواجہ آصف
18 ستمبر 2014 (15:19)
0

پانی اور بجلی کے وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ جاری دھرنے ملک کو ناکامی تلافی مالی نقصان پہنچا رہے ہیں۔پارلیمنٹ ہاوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کے صدر نے بھارت کے دورے کے دوران تقریبا سو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین کے صدر نے پاکستان کا دورہ بھی کرنا تھا اور امکان تھا کہ وہ پاکستان میں توانائی اور بنیادی ڈھانچے سمیت مختلف منصوبوں میں تقریبا چونتیس ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کرتے۔


انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں کے باعث چین کے صدر نے پاکستان کا اپنا دورہ ملتوی کر دیا۔