پارلیمنٹ ہاوس کے باہر ذرائع ابلاغ سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین پہلے دن سے ہی قوم کو گمراہ کر رہے ہیں ۔

عمران خان اورطاہرالقادری ریاست اور جمہوریت مخالف قوتوں کے ایجنڈے پرعمل پیراہیں: مشاہداﷲ
18 ستمبر 2014 (15:17)
0

پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری اطلاعات سنیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری ریاست اور جمہوریت مخالف قوتوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

پارلیمنٹ ہاوس کے باہر ذرائع ابلاغ سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین پہلے دن سے ہی قوم کو گمراہ کر رہے ہیں اورانتخابی نتائج اور معیشت کے بارے میں غلط اعدادوشمار پیش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات افسوسناک ہے کہ عمران خان نے پولیس اہلکاروں اور تھانوں پر حملے کئے اور غیرقانونی طور پر گرفتار افراد کو چھڑایا۔ انہوں نے کہا کہ تین صدور نے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں کی وجہ سے اپنے دورے ملتوی کئے۔