انہوں نے یہ بات پاکستان میں تعلیم کے مجموعی معیار کا جائزہ لینے کے حوالے سے مشاورتی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

حکومت مضبوط تعلیمی نظام کے نصب العین کے حصول کے لئے پرعزم ہے:بلیغ الرحمان
18 ستمبر 2014 (14:45)
0

تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے وزیر مملکت محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان مضبوط تعلیمی نظام کے حوالے سے اپنے نصب العین کے حصول کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے یہ بات پاکستان میں تعلیم کے مجموعی معیار کا جائزہ لینے کے حوالے سے مشاورتی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں تعلیم کے شعبے میں بہتر تربیتی نتائج کے معیار اور سکولوں کو موثر بنانے کا بھی جائزہ لیا گیا۔


اجلاس میں مشاورتی کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی جو ممتاز ماہرین تعلیم اور تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی وزارت کے اعلیٰ افسران پر مشتمل ہے۔اس موقع پر تعلیمی ماہرین نے تحقیق ، صنعت اور تنظیموں کے درمیان مضبوط رابطے قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ جدت کے اصول کو بروئے کار لایا جا سکے۔


انہوں نے اصلاحات اور امتحانی نظام کے بارے میں سفارشات بھی پیش کیں۔