دریائے سندھ پر گدو بیراج پر اس وقت پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے۔

18 ستمبر 2014 (14:28)
0

آج صبح لاہور میں محکمہ موسمیات کے سیلاب کی اطلاع دینے والے مرکز کے مطابق گدو بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی آمد تین لاکھ پچیس ہزار دو سو تین کیوسک جبکہ پانی کا اخراج دو لاکھ اٹھانوے ہزار دو سو اکانوے کیوسک ہے۔
پنجند ہیڈورکس پر درمیانے درجے کا سیلاب اور پانی کی سطح کم ہو رہی ہے۔ اس وقت پانی کی آمد تین لاکھ سات ہزار نو سو تئیس کیوسک جبکہ پانی کا اخراج دو لاکھ ننانوے ہزا ر آٹھ سو تئیس کیوسک ہے۔جبکہ دیگر دریاؤں اور نالوں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

سندھ میں کشمور ، کندھ کوٹ ، گھوٹکی اور دوسرے ملحقہ اضلاع میں کچے کے علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا کام تیز کر دیا گیا ہے۔

ریڈیو پاکستان کے کراچی کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ کشمور ، کندھ کوٹ ضلع میں کچے کے علاقے کے پچھتر گاؤں سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کی مدد کیلئے ضلع میں انتیس ریلیف کیمپ قائم کر دئیے گئے ہیں۔