جینوا میں اقوام متحدہ کی عمارت کے سامنے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سری نگر اور مظفر آباد کے تجارتی راستے کو دوبارہ کھولا جائے

18 ستمبر 2014 (13:49)
0

کشمیری رہنماؤں نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں متاثرین سیلاب کیلئے امدادی کارروائیوں میں بھارت کے امتیازی سلوک اور دانستہ بدانتظامی کا نوٹس لے۔


جینوا میں اقوام متحدہ کی عمارت کے سامنے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ سے انسانیت کی بنیاد پر فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ سری نگر اور مظفر آباد کے تجارتی راستے کو دوبارہ کھولا جائے تاکہ آزاد کشمیر کے عوام اور حکومت کنٹرول لائن کے دوسری طرف امداد اور بحالی کی کارروائیوں میں مدد دے سکیں۔

احتجاجی مظاہرین سے چوہدری پرویز اشرف، الطاف حسین وانی، سردار امجد یوسف خان، سید فیض نقشبندی، مسز شمیم مشال، احمد قریشی، سفیر رونا لڈ بارنز اور انسانی حقوق کے دوسرے کارکنوں نے خطاب کیا۔