کاغذات نامزدگی اس مہینے کی انتیس اور تیس تاریخ کو جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال یکم اور دو اکتوبر کو ہو گی۔

الیکشن کمیشن نےحلقہ این اے 261 پشین میں ضمنی انتخابات کاشیڈول جاری کردیا
18 ستمبر 2014 (13:38)
0

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 261 پشین میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی اس مہینے کی انتیس اور تیس تاریخ کو جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال یکم اور دو اکتوبر کو ہو گی۔

سولہ اکتوبر کو امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعد الیکشن کمیشن سترہ اکتوبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرے گا جبکہ پولنگ آٹھ نومبر کو ہو گی۔یہ نشست الیکشن ٹربیونل کی طرف سے جعلی ڈگری کے مقدمے میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مولوی آغا محمد کو نااہل قرار دینے پر خالی ہوئی تھی۔