چاچڑاں شریف کے قریب امدادی کیمپ کے دورے میں متاثرین سیلاب سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین کے لئے امدادی فنڈ کا اعلان کیا۔

18 ستمبر 2014 (13:23)
0

بندرگاہوں اور جہازرانی کے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری میاں امتیاز احمد نے کہا ہے کہ حکومت سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلارہی ہے۔انہوں نے یہ بات چاچڑاں شریف کے قریب امدادی کیمپ کے دورے میں متاثرین سیلاب سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔


انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین کے لئے امدادی فنڈ کا اعلان کیا۔میاں امتیاز احمد نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں آگے آئیں اور متاثرین کی مدد کریں۔