رحیم یار خان میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کو اپنے غیر جمہوری رویوں کے باعث آزادی اور انقلاب مارچوں کے ذریعے کچھ بھی حاصل نہیں ہو گا۔

تحریک انصاف اور عوامی تحریک وسیع ترقومی مفادمیں دھرنے ختم کردیں:جعفراقبال
18 ستمبر 2014 (13:21)
0

سنیٹرجعفر اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کو وسیع تر قومی مفاد میں دھرنے ختم کر دینے چاہئیں۔


رحیم یار خان میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کو اپنے غیر جمہوری رویوں کے باعث آزادی اور انقلاب مارچوں کے ذریعے کچھ بھی حاصل نہیں ہو گا۔

سنیٹر جعفر اقبال گجر نے کہا کہ احتجاج کی سیاست سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے اور ملک میں بے یقینی کی فضاء پیدا ہو رہی ہے۔