منصوبہ بندی اورترقی کےوزیرنے کہاہے کہ پاکستان کا زمینی، سیاسی اور سٹرٹیجک محل و قوع اسے خطے کا تجارتی و کاروباری مرکز بنانے کی راہ ہموار کرسکتا ہے۔

حکومت کابہتراقدامات کے ذریعےمعیشت کی بحالی کاعزم
18 ستمبر 2014 (10:50)
0

 

حکومت نے بہتر اقدامات ،سرکاری شعبے میں اصلاحات جدید ڈھانچے کی تعمیرکے ذریعے معیشت کی بحالی کاعزم ظاہر کیا ہے۔


بہ بات منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے اسلام آباد میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر Takehiko Nakao کی قیادت میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے دوہزار سترہ اٹھارہ تک اقتصادی شرح ترقی کے چھ فیصد سے زیادہ کے حصول کا عزم کررکھاہے۔


انہوں نے پاکستان ،چین، افغانستان اور وسطی ایشیائی ملکوں کے درمیان علاقائی رابطے کے فروغ میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے کردار کی تعریف کی۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کا زمینی، سیاسی اور سٹرٹیجک محل و قوع اسے خطے کا تجارتی و کاروباری مرکز بنانے کی راہ ہموار کرسکتا ہے۔


ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے کہا کہ بینک پاکستان کی تیز رفتار ترقی کے حصول کی صلاحیت پر بھرپور یقین رکھتاہے اور پاکستان ویژن2025 سے انتہائی متاثر ہے۔