کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیلاب سے تباہ ہونے والے بنیادی ڈھانچے کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا گیا ہے۔

شہبازشریف کی سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں نقصانات کا فوری تخمینہ لگانےکی ہدایت
18 ستمبر 2014 (10:53)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا فوری تخمینہ لگانے کی ہدایت کی ہے۔لاہور میں متاثرین سیلاب کی امداد کے سلسلے میں قائم کابینہ کمیٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب سے تباہ ہونے والے بنیادی ڈھانچے کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا گیا ہے۔

 

اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے گوجرانوالہ ڈویژن میں امداد اور بحالی کی سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ متاثرہ اضلاع کو وبائی بیماریوں سے بچانے کیلئے تمام حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔