چیمپئن شپ میں میزبان پاکستان سمیت بھارت، مالدیپ، نیپال، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔

دوسری سائوتھ ایشین مینز نیٹ بال چیمپئن شپ 22 اکتوبر سے شروع ہوگی
18 ستمبر 2014 (18:28)
0

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن (پی این ایف) کے زیر اہتمام دوسری سائوتھ ایشین مینز نیٹ بال چیمپئن شپ 22 سے 25 اکتوبر تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔
پی این ایف اور پاکستان سپورٹس بورڈ مشترکہ طور پر میگا ایونٹ کا انعقاد کر رہے ہیں اور چیمپئن شپ میں میزبان پاکستان سمیت بھارت، مالدیپ، نیپال، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔
بھارت کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی، آخری بار یہ چیمپئن شپ 2003ء میں منعقد ہوئی تھی جس میں بھارت چیمپئن بنا تھا جبکہ پاکستانی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی تھی۔