وہ بنوں میں مقامی سکولوں کے دورے پر نقل مکانی کرنے والے بچوں سے خطاب کررہی تھیں ۔

نقل مکانی کرنیوالے بچوں کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرینگے:ماروی
18 ستمبر 2014 (20:52)
0

وزیراعظم کی خصوصی مشیر ماروی میمن نے یقین دلایا ہے کہ حکومت شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کے بچوں کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرے گی۔
وہ جمعرات کو بنوں میں مقامی سکولوں کے دورے پر نقل مکانی کرنے والے بچوں سے خطاب کررہی تھیں ۔
ماروی میمن نے بکا خیل ایف آر بنوں میں نقل مکانی کرنے والوں کیلئے ریلیف کیمپ میں قائم سکول کا بھی دورہ کیا ۔