پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ نے سکھر بیراج کے پشتوں اورسیلاب متاثرین کیلئے قائم امدادی کیمپوں کا دورہ کیا۔

دریائے سندھ کے پشتوں پر کڑی نظر رکھی جائے:قائم علی شاہ
18 ستمبر 2014 (21:01)
0

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے جمعرات کو سکھر بیراج کے پشتوں اورسیلاب متاثرین کیلئے قائم امدادی کیمپوں کا دورہ کیا۔
ریڈیو پاکستان کے لاڑکانہ کے نمائندے نور حسین چاند نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر کہا کہ امدادی کیمپوں میں خوراک اور دوسری ضروری اشیاء فراہم کرنے کیلئے تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔
سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے سندھ میں تمام ڈپٹی کمشنروں کولوگوں کومحفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہا ہے کہ دریائے سندھ کے پشتوں پر کڑی نظررکھی جائے۔