کراچی میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے سندھ میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر کئے گئے انتظامات پر اعتماد کا اظہار کیا۔

دریائے سندھ میں ممکنہ سیلاب کے دوران ضلعی انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطے رکھنے کی ہدایت
18 ستمبر 2014 (13:54)
0

قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل سید سلمان شاہ نے دریائے سندھ میں ممکنہ سیلاب کے دوران ضلعی انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطے رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

کراچی میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے سندھ میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر کئے گئے انتظامات پر اعتماد کا اظہار کیا۔

فیلڈ افسروں نے پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل کو غیرمحفوظ مقامات اور بندوں اور اب تک کی امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے اپنے دورں سے متعلق بریفنگ دی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبائی ہنگامی مرکز بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ ہنگامی مرکز سے ان فون نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
021-99239524 اور021-99251458