وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاہے کہ سیاسی قیادت ، پاک فوج ، انتظامیہ اور متعلقہ محکمے سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

متاثرین کو امدادی رقم عیدالاضحی سے پہلے ادا کر دی جائے گی: شہباز شریف
18 ستمبر 2014 (14:59)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے ضلع ملتان کی تحصیل شجاع آباد کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور امداد اور بحالی کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ نے سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو امدادی رقم عیدالاضحی سے پہلے ادا کر دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت ، پاک فوج ، انتظامیہ اور متعلقہ محکمے سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔