معاون خصوصی کا بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی آزادانہ،منصفانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ ۔

مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانیوالے بھارتی مظالم انسانیت کیلئے شرمناک ہیں:فاطمی
18 اکتوبر 2016 (22:49)
0

پاکستان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانیوالے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے انہیں انسانیت کے لئے شرمناک قرار دیا ہے۔
یہ بات وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے تاشقند میں او آئی سی وزرائے خارجہ کے 43ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی آزادانہ،منصفانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔