تحریک انصاف کا ملک میں انتشار پھیلانے کے علاوہ اور کوئی مقصد نہیں:دستگیر
18 اکتوبر 2016 (22:25)
0

وزیرتجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا ملک میں انتشار پھیلانے کے علاوہ اور کوئی مقصد نہیں ہے ۔

منگل کے روز ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ وفاقی دارالحکومت کو بندکرنے اور ملک میں مواصلاتی خدمات میں خلل ڈالنے ، دھمکیوں سے فسطائی رویے کااظہار ہوتا ہے ۔
خرم دستگیر نے کہاکہ اگر تحریک انصاف احتساب میں سنجیدہ ہے تو اسے آئینی اداروں پراعتماد کرناچاہیے ۔