فریقین نے دفاع، معیشت ، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون سمیت دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں پرغور کیا ۔

پاکستان، اٹلی تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق
18 اکتوبر 2016 (22:20)
0

پاکستان اور اٹلی نے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں موجودہ تعاون کومزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے ۔
یہ اتفاق رائے منگل کے روز اسلام آباد میں دوطرفہ سالانہ مشاورتی اجلاس میں ہوا ۔
سیکرٹری خارجہ اعزاز احمدچوہدری نے پاکستانی وفد کی جبکہ اٹلی کے وفد کی قیادت اٹلی کی وزارت خارجہ کی سیکرٹری جنرل Elisabetta Beuoni نے کی ۔
فریقین نے دفاع، معیشت ، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون سمیت دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں پرغور کیا ۔