چیئرمین کمیٹی اسلم بودلہ نے کہا کہ کسی کو ثبوت کے بغیر الزام تراشی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بے بنیاد الزامات: قائمہ کمیٹی کا 2ٹی وی چینل مالکان کی طلبی کا فیصلہ
18 اکتوبر 2016 (21:43)
0

اطلاعات ونشریات وقومی ورثہ کی قائمہ کمیٹی نے سرکاری افسران اور اراکین پارلیمنٹ کے خلاف بے بنیاد الزامات نشر کرنے پر دو پرائیویٹ ٹی وی چینلوں کے مالکان ، اینکرز پرسنز اور ادارتی عملہ کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کمیٹی کا اجلاس منگل کے روزاسلام آباد میں رکن قومی اسمبلی پیر محمد اسلم بودلہ کی صدارت میں ہوا۔
کمیٹی نے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات نشر کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو ثبوت کے بغیر الزام تراشی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
کمیٹی نے کہا کہ پیمرا کو ایسے مذموم الزامات نشر کرنے والے اینکر پرسن اور ٹی وی چینلوں کے خلاف سخت کاروائی کرنی چاہئے جبکہ منتخب نمائندوں کا مذاق اڑانے سے ان کی بدنیتی ظاہر ہوتی ہے۔