سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

بھارتی جنگی جنون دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال دے گا:ایاز صادق
18 اکتوبر 2016 (21:22)
0

قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ پوری دنیا میں امن کو خطرے میں ڈال دے گا۔
ترکی میں مسلمان ملکوں کی پارلیمانی یونین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے 36 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ قوم ہر قیمت پر پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کیلئے تیار ہے۔
اس موقع پر 57 اسلامی ملکوں کے سپیکر، چیئرپرسن، پارلیمانی صدور اور نمائندے شریک تھے۔