احسن اقبال، حفیظ الرحمن کا گلگت بلتستان میں مختلف جاری منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ۔

حکومت پسماندہ علاقوں کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے کوشاں
18 اکتوبر 2016 (19:47)
0

منصوبہ بندی کے وزیراحسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت پسماندہ علاقوں کے لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے انتھک کوششیں کررہی ہے۔

منگل کے روز اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اور چین کے صوبے سنکیانگ کے درمیان تعاون سے پاک چین اقتصادی راہداری میں نئے باب کا اضافہ ہوگا۔
انہوں نے تعلیم ، صحت اور سیاحت کے شعبوں میں گلگت بلتستان اور سنکیانگ کے درمیان تعاون اور اشتراک عمل پر زور دیا ۔
انہوں نے گلگت بلتستان میں مختلف جاری منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا۔