گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت نے تعلیم کے فروغ کے لئے موجودہ مالی سال کے دوران تعلیمی بجٹ میں اضافہ کیا ہے۔

File Photo

رجوانہ کا انسانی وسائل کی ترقی کیلئے پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی پر زور
18 اکتوبر 2016 (19:33)
0

گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے ملک میں انسانی وسائل کی ترقی کیلئے پیشہ وارانہ تربیت فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
وہ منگل کے روز لاہور میں یو ایس ایڈ پروگرام کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے تعلیم اور دیگر شعبوں میں امریکی تعاون کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے تعلیم کے فروغ کے لئے موجودہ مالی سال کے دوران تعلیمی بجٹ میں اضافہ کیا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل Yuriy Fedkiw نے کہا کہ یو ایس ایڈ پروگرام کے تحت اعلیٰ تعلیم میں تیزی سے بہتری آرہی ہے۔