ملازمتوں کیلئے اشتہارات نمایاں اخبارات اور سندھ روزگار سکیم کی ویب سائٹ پر شائع کئے جائیں گے۔

سرکاری ملازمت:صوبائی حکومت نے بھرتی پر عائد پابندی ہٹا دی
18 اکتوبر 2016 (19:21)
0

سندھ حکومت نے سرکاری ملازمت کیلئے بھرتیوں پر عائد پابندی ہٹا دی ہے اور اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی بھرتیاں گریڈ ایک سے پندرہ تک کی خالی آسامیوں پر کی جائیں گی اور ملازمتوں کیلئے اشتہارات نمایاں اخبارات میں اور سندھ روزگار سکیم کی ویب سائٹ پر شائع کئے جائیں گے۔
حکومت نے بھرتیوں کیلئے کوٹے کا بھی اعلان کیا ہے ۔ خصوصی افراد کیلئے دو فیصد جبکہ خواتین اور اقلیتوں کیلئے پانچ پانچ فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔