لواری ٹنل،نیلم جہلم ٹرانسمیشن لائن اگلے سال وسط تک مکمل ہوگی
18 اکتوبر 2016 (18:50)
0

لواری ٹنل اور نیلم جہلم ٹرانسمیشن لائن اگلے سال کے وسط تک مکمل کرلی جائے گی۔
یہ بات قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی ، ترقی اور اصلاحات کو بتائی گئی جس کا اجلاس منگل کے روز اسلام آباد میں عبدالمجید خان خانان خیل کی صدارت میں ہوا۔
کمیٹی کو بتایا گیا کہ کلور کوٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان کو ملانے والے پل کا پی سی ون اس سال دسمبر میں مکمل کرلیا جائے گا۔
کمیٹی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ نیلم جہلم ، چترال پن بجلی گھر اور گولان گول پن بجلی گھر سمیت پن بجلی کے مختلف منصوبے بروقت مکمل کریں۔