یہ اتفاق رائے ازبکستان میں خارجہ امور بارے وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور ازبک وزیرخارجہ کے درمیان ملاقات میں طے پایا۔

پاکستان،ازبکستان کا برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم
18 اکتوبر 2016 (18:43)
0

پاکستان اور ازبکستان نے بالخصوص معیشت اور تجارت کے شعبوں میں برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے منگل کے روز ازبکستان میں خارجہ امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور ازبک وزیرخارجہ کے درمیان ملاقات میںطے پایا۔
سید طارق فاطمی اسلامی کانفرنس تنظیم کے وزرائے خارجہ کے 43 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے ازبکستان میں ہیں۔
فریقین نے ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔
ادھر مالدیپ کے وزیرخارجہ نے اجلاس کے موقع پر سید طارق فاطمی سے ملاقات کی۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
مالدیپ کے وزیرخارجہ نے دولت مشترکہ کے وزارتی ایکشن گروپ اور دیگر عالمی فورمز پر حمایت کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
سید طارق فاطمی نے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے 43 ویں اجلاس کی میزبانی کرنے پر ازبکستان کی تعریف کی۔