وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ سے بل منظور کرائے گی۔

جمہوری نظام کی بہتری کیلئے معلومات تک رسائی کا حق ضروری ہے:رشید
18 اکتوبر 2016 (18:36)
0

وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ جمہوری نظام کی بہتری کیلئے معلومات تک رسائی کا حق ضروری ہے۔

وہ منگل کی سہ پہر راولپنڈی بارکونسل میں معلومات تک رسائی کے حق کے حوالے سے ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ سے بل منظور کرائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے عام انتخابات میں قوم سے اس حق کو یقینی بنانے کا وعدہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں سرکاری دفاتر میں معلومات تک رسائی نہیں دی جاتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا صوبے پہلے ہی اس سلسلے میں بل منظور کرچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں میں قانون سازی ہونی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ آمروں سے جمہوریت کو بحال کرنے میں وکلاء نے اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان بھی ایک وکیل تھے اور انہوں نے قانونی لڑائی کے ذریعے یہ فتح حاصل کی تھی۔