ممنون حسین نے اقتصادی راہداری کے تحت تمام منصوبوں کی تکمیل میں سپارکو کے کردار کو سراہا۔

اقتصادی راہداری سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی:صدر
18 اکتوبر 2016 (18:33)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کیلئے اقتصادی ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔

انہوں نے منگل کے روز اسلام آباد میں سپارکو کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے اور اقتصادی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔
صدر نے پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت تمام منصوبوں کی تکمیل میں سپارکو کے کردار کو سراہا۔
انہوں نے ملک کی اقتصادی ترقی میں سپارکو کے وسیع کردار کی تعریف کی۔
انہوں نے زراعت ، پانی کے وسائل ، صحت کی دیکھ بھال ، تعلیم ، قدرتی آفات سے بچائو اور ماحولیات کی نگرانی کرنے میں سپارکو کی مہارتوں سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ممنون حسین نے سپارکو کی طرف سے اہم علاقوں میں سی پیک کو خلائی ٹیکنالوجی پر مشتمل خدمات کی فراہمی کو سراہا۔