ڈاکٹر سید وسیم اختر کی طرف سے ایوان میں پیش کی گئی ایک قرارداد میں حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینے کیلئے ہر ضلع میں ایک یونیورسٹی بنانے کیلئے اقدامات کرے۔

پنجاب اسمبلی میں دو قراردادوں کی منظوری
18 اکتوبر 2016 (15:12)
0

پنجاب اسمبلی نے نجی کارروائی کے دن دو قراردادوں کی منظوری دی۔ڈاکٹر سید وسیم اختر کی طرف سے ایوان میں پیش کی گئی ایک قرارداد میں حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینے کیلئے ہر ضلع میں ایک یونیورسٹی بنانے کیلئے اقدامات کرے۔

ایوان میں ایک اور قرارداد میں وفاقی حکومت پر زور دیا گیا کہ حادثات کی روک تھام کیلئے ڈیرہ غازی خان سے کشمور تک دورویہ شاہراہ تعمیر کرے۔بعد ازاں ایوان کا اجلاس کل سہ پہر تک ملتوی کر دیا گیا۔