رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور مالدووا کو ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونے کیلئے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

حکومت کی ٹھوس اقتصادی پالیسیوں کے نتیجے میں صوبے میں تجارتی مواقع بڑھے ہیں:گورنر پنجاب
18 اکتوبر 2016 (15:02)
0

پنجاب کے گورنر ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ حکومت کی ٹھوس اقتصادی پالیسیوں کے نتیجے میں صوبے میں تجارتی مواقع بڑھے ہیں اور سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھلی ہیں ۔وہ آج راولپنڈی میں مالدووا کے اعزازی سفیر میاں محمود الحسن سے گفتگو کررہے تھے۔

گورنر نے کہا کہ پاکستان اور مالدووا کو ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونے کیلئے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔سفیر نے صوبے میں پنجاب حکومت کے ترقیاتی پروگرام کو سراہا۔