سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ نادرا کی جانب سے الیکشن کمیشن کو کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستوں کی منتقلی کا عمل رواں سال دسمبر میں مکمل ہو جائے گا۔

ضمنی انتخابات :الیکشن کمیشن آزمائشی بنیادوں پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال کریگا
18 اکتوبر 2016 (13:46)
0

الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات میں آزمائشی بنیادوں پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال کرے گا۔یہ بات سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے آج اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے افسروں کی پانچ ہفتوں پر مشتمل تربیت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ نادرا کی جانب سے الیکشن کمیشن کو کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستوں کی منتقلی کا عمل رواں سال دسمبر میں مکمل ہو جائے گا۔

سیکرٹری نے سات دسمبر کو ووٹرز کا قومی دن منانے کا اعلان کیا جس کا مقصد 1970 کے عام انتخابات میں پہلی مرتبہ متعارف کرائے جانے والے نعرے ایک فرد ایک ووٹ کی یاد میں منانا ہے۔