گورنر بلوچستان نے کہا ہے کہ چین کی سرمایہ کاری سے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے

بلوچستان میں امن کی بحالی کیلئے انتھک کوششیں کی جا رہی ہیں: محمد خان اچکزئی
18 اکتوبر 2016 (13:24)
0

بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن کی بحالی کیلئے انتھک کوششیں کی جا رہی ہیں ۔وہ آج کوئٹہ میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف منجمنٹ سائنسز لاہور کے وفد سے باتیں کر رہے تھے ۔
گورنر نے کہا کہ چین کی سرمایہ کاری سے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں کی جانے والی سب سے زیادہ سرمایہ کاری ہے۔