کٹھ پتلی حکام کشمیری عوام کو دبانے کیلئے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں:کل جماعتی حریت کانفرنس
18 اکتوبر 2016 (13:17)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں کشمیری عوام کو دبانے کیلئے کٹھ پتلی حکام غیرانسانی اور ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں ۔
سرینگر میں ایک بیان میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ غیرقانونی حراست میں رکھے گئے لوگوں کو وادی کی دوردراز جیلوں میں منتقل کیا جا رہا ہے جوبدترین ریاستی دہشت گردی ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ لوگوں کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے استعمال کے خلاف آواز اٹھائیں۔