عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ وہ عبوری چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج کی عدالت میں داخل کرائیں۔

ایم کیو ایم کے رہنمائوں کے خلاف دہشتگردوں کوپناہ دینے کے مقدمے کی سماعت25 اکتوبر تک ملتوی
18 اکتوبر 2016 (11:41)
0

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے آج ایم کیو ایم کے رہنماء عامر خان اوردیگرکے خلاف دہشت گردوں کو پناہ دینے کے مقدمے کی سماعت اس ماہ کی پچیس تاریخ تک ملتوی کر دی۔عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ وہ عبوری چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج کی عدالت میں داخل کرائیں۔
کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ 12 مئی کیس کی سماعت بھی اس ماہ کی پچیس تاریخ تک ملتوی کر دی۔مئیر کراچی وسیم اخترکو جو مقدمے میں نامزد ہیں، عدالت میں پیش کیا گیا۔
تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ گواہوں کے بیانات کی تصدیق کیلئے انہیں دس دن کی مہلت دی جائے۔