File Photo

عارضی طور پر بے گھر افراد کی اپنے آبائی علاقوں کو واپسی بھرپور انداز میں جاری
18 اکتوبر 2016 (11:32)
0

فاٹا کے عارضی طور پر بے گھر افراد کی اپنے آبائی علاقوں کو واپسی کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری ہے۔

فاٹا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے مطابق شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے چھیالیس ہزار خاندان اور جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے چھتیس ہزار خاندان اب تک اپنے آبائی علاقوں کو واپس جا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر واپس جانے والے خاندان کو پچیس ہزار روپے اور چھ ماہ کا راشن فراہم کیا جا رہا ہے۔