عالمی ادارہ صحت کے نمائندے نے عوام کو معیاری ،طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے وزیراعلیٰ کی سوچ کو سراہا۔

File Photo

عالمی ادارہ صحت کی پنجاب میں طبی سہولتوں کی بہتری کیلئے تکنیکی معاونت فراہم کرنے پر آمادگی
18 اکتوبر 2016 (11:21)
0

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت منگل کے روز لاہور میں ویڈیو لنک کے ذریعے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔  پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر مائیکلThieren اور جنیوا میں عالمی ادارہ صحت کے صدر دفتر کی تکنیکی افسر ڈاکٹر Ann lise guissct genoa نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے پنجاب میں چار بڑے ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کی بہتری کے لئے تکنیکی معاونت فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔  انہوں نے عوام کو معیاری ،طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے وزیراعلیٰ کی سوچ کو سراہا۔
شہباز شریف نے اس موقع پر کہاکہ عوام کو صحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی حکومت کا مشن ہے۔  انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ صوبے کے چار بڑے ہسپتالوں کو مثالی بنانے کیلئے عملی تجاویز کو حتمی شکل دیں۔