سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے آج کراچی میں شاہراہ فیصل پر سانحہ کارساز کے شہداء کی یادگار کا دورہ کیا۔

شہداء کار ساز کی برسی
18 اکتوبر 2016 (21:15)
0

سانحہ کارساز کی نویں برسی  منگل کے روز منائی گئی۔سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے گاڑیوں کے قافلے پر اٹھارہ اکتوبر 2007 میں کارساز کراچی کے مقام پر حملہ ہوا تھا جس میں ایک سو اسی افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے آج کراچی میں شاہراہ فیصل پر سانحہ کارساز کے شہداء کی یادگار کا دورہ کیا۔انہوں نے یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اور جمہوریت کے نصب العین کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے پر شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور اس سانحہ کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔