File Photo

یمن میں 72 گھنٹے کی جنگ بندی پر عملدرآمد بدھ کی رات سے شروع ہوگا
18 اکتوبر 2016 (09:06)
0

یمن میں سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان 72 گھنٹے کی جنگ بندی پر عملدرآمد بدھ کی رات سے شروع ہوگا جس میں مزید توسیع کی جاسکتی ہے۔

یہ بات یمن کے لئے اقوام متحدہ کے نمائندے اسماعیل اولد شیخ احمد نے اس سلسلے میں تمام متحارب گروپو ں سے عہد لینے کے بعد کہی۔ اس سے قبل یمن کے وزیر خارجہ عبدالمالک ال میخالفی نے اپنے سرکاری ٹویٹر بیان میں کہا کہ صدر عبدربو منصور ہادی بہتر گھنٹے کی جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔