File Photo

جمعیت علمائے اسلام (ف) فاٹا کے خیبرپختونخواہ میں ا نضمام کی مخالف نہیں:فضل
18 اکتوبر 2016 (09:01)
0

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ فاٹا کے مسائل سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے ۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت فاٹا کے خیبرپختونخواہ میں ا نضمام کی مخالف نہیں ہے۔ پشاور میں اپنی جماعت کے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کے ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) ہراس فیصلے کو تسلیم کرے گی جو قبائلی عوام کی اکثریت قبول کریںگے۔
مولانا فضل الرحمان نے فاٹا اصلاحاتی پیکیج پر فوری عملدرآمد پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ فاٹا کے مسائل سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے ۔