File Photo

شام میں جمعرات کو آٹھ گھنٹے کی جنگ بندی کا اعلان
18 اکتوبر 2016 (08:57)
0

شام میں سرکاری اور روسی ا فواج نے حلب شہر میں جمعرات کو آٹھ گھنٹے کی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد شہریوں اور باغیوں کو شہر چھوڑنے کے لئے موقع فراہم کرنا ہے۔

ماسکو میں ایک بریفنگ کے دوران روس کی وزارت دفاع کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہاکہ روس حلب میں جنگ بندی کے پرامن معاہدے کے لئے دوسرے ملکوں کے ساتھ کام کررہاہے تاہم اس میں ابھی وقت لگے گا۔

ادھر اقوام متحدہ نے جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے تاہم عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ حلب میں امداد کی تقسیم کے لئے یہ وقت ناکافی ہے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ شہر میں امداد لے جانے کے لئے جنگ بندی میں مزید توسیع کی ضرورت ہے۔