وزیر مملکت نے کہاکہ عالمی اقتصادی فورم نے بھی اس بات کااعتراف کیاہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال بد عنوانی میں کمی آئی ہے۔

File Photo

عالمی ادارے پاکستان میں اقتصادی ترقی کا اعتراف کررہے ہیں:بلیغ
18 اکتوبر 2016 (08:53)
0

وفاقی تعلیم و تربیت کے وزیر مملکت بلیغ الرحمان نے کہا کہ عالمی ادارے حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان میں اقتصادی ترقی کا اعتراف کررہے ہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ عالمی اقتصادی فورم نے بھی اس بات کااعتراف کیاہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال بد عنوانی میں کمی آئی ہے۔
بلیغ الرحمان نے کہاکہ تحریک انصاف کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کو بند کرنے سے ملک کی ترقی کے عمل کو نقصان پہنچے گا۔