File Photo

تحریک انصاف کو پانامہ پیپرز کے بارے میں عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے:کرمانی
18 اکتوبر 2016 (08:49)
0

وزیر اعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو پانامہ پیپرز کے بارے میں عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے محاصرے یا بند کرنے کا مقصد اقتصادی ترقی کو پٹڑی سے اتارنا ہے۔

آصف کرمانی نے کہاکہ پی ٹی آئی، مسلم لیگ (ن) کے ترقیاتی ایجنڈے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کو ناکام بنانے کی کوشش کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) پانامہ پیپرز کی تحقیقات کے حوالے سے متوازن ضابطہ کار کے لئے تیار ہے اور وزیراعظم نے بھی کئی بار خود کو احتساب کے لئے پیش کیا ہے۔