File Photo

برآمد کنندگان ٹیکسوں سے استثنیٰ کی پالیسی سے زیادہ سے زیادہ فائد ہ اٹھائیں:دستگیر
18 اکتوبر 2016 (08:43)
0

وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے ٹیکسٹائل کے برآمد کنندگان پر زور دیا ہے کہ وہ حکومت کی ٹیکسوں سے استثنیٰ کی پالیسی سے زیادہ سے زیادہ فائد ہ اٹھائیں۔ گوجرانوالہ میں پاکستان ٹاول مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی اور تھائی لینڈ کے ساتھ مسابقتی نرخوں پرتولیے کی برآمدات بڑھانے کیلئے بات چیت کا عمل جاری ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ برطانوی حکومت نے پاکستانی برآمدات کیلئے ڈیوٹیوں میں رعاتیں جاری رکھنے کی غرض سے جی ایس پی پلس جیسے معاہدے کرنے پر اصولی اتفاق کیا ہے۔