سپیکر قومی اسمبلی نے مسئلہ کشمیر کی مسلسل حمایت کرنے پر ترکی کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان اور ترکی کثیر الجہتی شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر متفق
18 اکتوبر 2016 (08:35)
0

قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے انقرہ میں ترکی کے اپنے ہم منصب اسماعیل کہرمان سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات مستحکم بنانے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ترکی کے سپیکر کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے بارے میں بتایا ۔ سپیکر نے مسئلہ کشمیر کی مسلسل حمایت کرنے پر ترکی کا شکریہ ادا کیا۔

ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر اسماعیل کہرمان نے کشمیر کیلئے ترکی حمایت کا اعادہ کیا اور مذاکرات اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے مسئلے کے پرامن حل پر زور دیا۔
فریقین نے پاکستان اور ترکی کے درمیان کثیر الجہتی شراکت داری کومزید مضبوط بنانے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے دونوں برادرانہ ملکوںکی پارلیمنٹوں کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔