وزیر خزانہ نے کہاکہ حکومت تاجر برادری کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے۔

File Photo

کاروبار کیلئے سہولت فراہم کرنا حکومت کی بنیادی ترجیح ہے:ڈار
18 اکتوبر 2016 (08:31)
0

وزیر خزانہ اسحق ڈار نے تاجر برادری پر زوردیا ہے کہ وہ دیانتداری سے ٹیکس ادا کرکے قومی ترقی میں تعمیری کردار ادا کرے۔

اسلام آباد میں ایوان صنعت و تجارت لاہور کے ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کاروبار کیلئے سہولت فراہم کرنا حکومت کی بنیادی ترجیح ہے جبکہ ایف بی آر کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تاجر برادری کو سہولتیں فراہم کرے۔
اسحق ڈار نے کہاکہ حکومت تاجر برادری کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے۔
تاجر نمائندوں نے وزیر خزانہ کو کاروباری اور تاجر برادری کو در پیش مسائل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔