طارق فاطمی پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

او آئی سی وزرائے خارجہ کی کونسل کا اجلاس آج شروع ہورہا ہے
18 اکتوبر 2016 (07:51)
0

اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا 43واں اجلاس آج ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں شروع ہورہا ہے۔خارجہ امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔اجلاس میں امت مسلمہ کو د رپیش اہم مسائل پر غور کیا جائے گا۔

اجلا س میں سیاسی، سماجی، تعلیمی، انسانی، معاشی اورقانونی امور سے متعلق قراردادوں کی منظوری بھی دی جائے گی۔ اسلامی تعاون تنظیم نے حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیری عوام کی حمایت کی ہے۔
او آئی سی کے سیکرٹریٹ کے مطابق جموں و کشمیر سمیت مختلف امور پر تقریباً ایک سو نو قراردادوں پر غور کیا جائے گا۔